رامبن پولیس نے خاتون او دو کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا
جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔ ضلع رامبن میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے سنسنی خیز واقعے کی گتھی پولیس نے محض 72 گھنٹوں میں سلجھا لی۔ اس سلسلے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس
گرفتار


جموں, 18 ستمبر (ہ س)۔ ضلع رامبن میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے سنسنی خیز واقعے کی گتھی پولیس نے محض 72 گھنٹوں میں سلجھا لی۔ اس سلسلے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامبن، ارون گپتا نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کیس عوامی خوف و ہراس کے پیش نظر انتہائی ترجیحی بنیادوں پر لیا گیا۔ پولیس ٹیموں نے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور زمینی انٹیلی جنس کی مدد سے تفتیش آگے بڑھائی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران مرکزی ملزم کی نشاندہی ہوئی، جسے ضلع سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پڑوسی علاقے میں داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ مزید پوچھ گچھ کے لیے پولیس حراست میں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande