نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ ناردرن ریلوے نے غازی آباد اسٹیشن پر چلنے والی فیسٹیول اسپیشل ٹرینوں کے رکنے کا وقت عارضی طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں میں اب دو منٹ کی بجائے پانچ منٹ کا اسٹاپ ہوگا۔ یہ انتظام آنے والے تہواروں کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلی 18 ستمبر سے 5 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔اس میں دہلی-گورکھپور، گورکھپور-دہلی، آنند وہار ٹرمینل-پورنیہ کورٹ، پورنیہ کورٹ-آنند وہار ٹرمینل، آنند وہار ٹرمینل-سہرسہ، سہرسہ-آنند وہار ٹرمینل، آنند وہار ٹرمینل-جبل پور اور جبل پور-آنند وہار ٹرمینل جیسی ٹرین کے اوقات میں ترمیم کی گئی ہے۔
ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ہیمانشو شیکھر اپادھیائے نے جمعرات کو کہا کہ تہواروں کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد