پاکستان کی امریکہ، چین اور سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں کوحکومت روکنے میں ناکام : جے رام
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکہ، چین اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی قربت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند اسے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے امر
Govt failed to stop Pakistan closeness with US, China, & Saudi: Jairam


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکہ، چین اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی بڑھتی ہوئی قربت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند اسے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ، چین اور سعودی عرب کے حالیہ دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے، جے رام نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ان ممالک میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ملک کی قومی سلامتی کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف چلائے گئے آپریشن سندور کے رکنے کے بعد اشتعال انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ زہریلے بیانات سے لے کر پہلگام حملہ کروانے والے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کو ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں لنچ پر مدعو کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم مودی کے دورہ چین کے بعد چین کے صدر شی جن پنگ کے ذریعہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو خفیہ فوجی مدد کا بھی دعوی کیا۔ انہوں نے پہلگام حملے کے دوران وزیر اعظم مودی کے سعودی عرب کے دورے کو درمیان میں ملتوی کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے بعد سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ ”اسٹریٹیجک باہمی دفاع‘ معاہدے پر دستخط کرنا ملک کے لیے باعث تشویش ہے۔ اسے ملک کی سفارت کاری کے لیے ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس پر تشویش ہے اور اس پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande