چھتیس گڑھ کے سکما میں تصادم میں 5 لاکھ روپے کی انعامی خاتون نکسلائیٹ ہلاک
سکما، 18 ستمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ایک انکاونٹر میں ایک خاتون نکسلائیٹ کو مار گرایا جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ سیکورٹی فورسز نے انکاونٹر کے مقام سے ایک 315 بور رائفل اور نکسلی مواد سمیت بڑی مقدار میں دھماک
Female Naxalite Rs 5 lakh killed in encounter in Sukma, Chhattisgarh


سکما، 18 ستمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے ایک انکاونٹر میں ایک خاتون نکسلائیٹ کو مار گرایا جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ سیکورٹی فورسز نے انکاونٹر کے مقام سے ایک 315 بور رائفل اور نکسلی مواد سمیت بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سکما نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سکما کرن چوہان نے بتایا کہ سکما ضلع کے گادیراس تھانہ علاقے کے تحت گفڑی اور پیرماپارہ کے درمیان مغربی علاقے کے جنگلاتی پہاڑیوں میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آج صبح سے ہی تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران نکسلیوں کا ڈی آر جی سپاہیوں کے ساتھ انکاونٹر ہوا۔ تصادم کے مقام کی تلاشی لینے پر ایک خاتون نکسلائیٹ کی لاش بمعہ ہتھیار برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد بھی ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماری گئی خاتون نکسلائٹ اے سی ایم کیڈر کی کبوسکی نوپوں (ملانگیر ایریا کمیٹی) کی رکن تھی جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ وہ 9 مقدمات میں مطلوب تھی۔ اس میں ارن پور پولیس اسٹیشن کے 7، کنواںکونڈا تھانے کا 1 اور گادیراس تھانے کا ایک معاملہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انکاونٹر کی جگہ سے ایک عدد315 بور رائفل، 5 عدد315 رائفل کارتوس، 1 وائرلیس سیٹ، 8 ڈیٹونیٹر، تقریباً 10 میٹر کورڈیکس تار، 4 عدد جیلیٹن راڈ، 1 بیگ، بارود، ریڈیو، 1 بنڈا، نکسلی ادب اور دیگر روزمرہ کے مواد کو برآمد کیا گیا۔

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے ماونواز کیڈر سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو قبول کریں کہ نکسل ازم ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ تشدد ترک کر دیں اور حکومت کی بحالی کی پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande