ویمنس کالج کے مختصر مدتی سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان
علی گڑھ, 18 ستمبر (ہ س) سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کرئیر پلاننگ، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اکتوبر-دسمبر 2025 بیچ دوئم، سر ٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے لیے خاتون امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود انور علوی نے
مسعود انور علوی


علی گڑھ, 18 ستمبر (ہ س) سینٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کرئیر پلاننگ، ویمنس کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اکتوبر-دسمبر 2025 بیچ دوئم، سر ٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے لیے خاتون امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود انور علوی نے بتایا کہ ورڈ پروسیسنگ، کمپیوٹر ٹائپنگ (انگریزی /ہندی /اردو)، ٹَیلی، الیکٹرانک ڈیٹا پروسیسنگ، ویب ڈیزائننگ اور پبلشنگ، کمپیوٹر پروگرامنگ (پائیتھن)، بیوٹی کلچر (اسکن کیئر، ہیئر کیئر، فیشن ٹکنالوجی، ایڈوانسڈ تکنیک)، فیشن السٹریشن اور اسکیچنگ، گارمنٹ میکنگ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، ایمبرائیڈری، انگریزی بول چال، شارٹ ہینڈ، انٹیریئر ڈیکوریشن، کمرشیل آرٹ اور ہینڈی کرافٹ جیسے کورسیز میں داخلہ کے لئے فارم، سینٹر کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔ کمپیوٹر کورسز کی فیس 1700، دیگر کورسز کی فیس 800، اور رجسٹریشن فیس150 روپے ہے۔ درخواست دہندگان کو فارم کے ساتھ اپنے ہائی اسکول کی مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ کی دو کاپیاں اور پاسپورٹ سائز کی تین تصاویر جمع کرنی ہوں گی۔داخلہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے ویمنس کالج، اے ایم یو میں سنٹر فارا سکل ڈیولپمنٹ اینڈ کرئیر پلاننگ کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amu.ac.in پر بھی موجود ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande