علی گڑھ, 18 ستمبر (ہ س)اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول بوائز کی استانی ڈاکٹر لکشمی کو علی گڑھ ہیلپ لائن فاؤنڈیشن کی جانب سے کرشنا انٹرنیشنل اسکول، رام گھاٹ روڈ میں منعقدہ ’شریشٹھ گرو سمّان‘ تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر لکشمی کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایوارڈ پیش کیا گیااور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمی نے کہا ”اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نہ صرف کتابوں سے علم سکھائیں بلکہ بچوں کو زندگی کے بارے میں بھی بتائیں اور انہیں صحیح راستے کی طرف رہنمائی کریں۔ بچے معصوم ہوتے ہیں اور بعض اوقات وہ سمت کھو سکتے ہیں، اس لیے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم محبت اور توجہ کے ساتھ ان کا خیال رکھیں“۔ اس تقریب میں علی گڑھ ضلع کے 55 ممتاز اساتذہ کو ان کی تعلیمی اور سماجی خدمات کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ