نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل جمعرات سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ دورے کے دوران، وہ 13 ویں ہند-متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی شریک سربراہی کریں گے۔
وزارت تجارت کے مطابق مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل 18 سے 19 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کے منیجنگ ڈائرکٹر عزت مآب شیخ حامد بن زاید النہیان کے ساتھ 13ویں انڈیا-یو اے ای اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس آن انویسٹمنٹ (ایچ ایل جے ٹی ایف آئی) کی شریک سربراہی کریں گے۔وزارت نے کہا کہ اس دورے کے دوران پیوش گوئل انڈیا-یو اے ای سی ای پی اے کا جائزہ لیں گے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔ وزیر تجارت متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ رہنماو¿ں اور چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) سے بھی بات چیت کریں گے۔متحدہ عرب امارات ہندوستان کے سب سے اہم اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ان کی جامع تزویراتی شراکت داری گہری سیاسی مصروفیت، مضبوط اقتصادی انضمام اور توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ میں تعاون پر مبنی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan