تاریخ کے آئینے میں 08 اگست:مہاتما گاندھی کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک کا آغاز
ہندوستان کی تاریخ میں 08اگست کی تاریخ بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔اس تاریخ کا تعلق ہندوستان کی آزادی سے جڑا ہوا ہے ۔آج ہی کے دن 08اگست 1942 کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے خلاف ایک انقلابی نعرہ دیا تھا جو ملک کی آزادی کی ایک تحری
تاریخ کے آئینے میں 08 اگست:مہاتما گاندھی کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک کا آغاز


ہندوستان کی تاریخ میں 08اگست کی تاریخ بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔اس تاریخ کا تعلق ہندوستان کی آزادی سے جڑا ہوا ہے ۔آج ہی کے دن 08اگست 1942 کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے خلاف ایک انقلابی نعرہ دیا تھا جو ملک کی آزادی کی ایک تحریک بن گئی تھی اور وہ نعرہ ہندوستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہے بھارت چھوڑو آندولن ۔ برصغیر پاک و ہند میں چلنے والی اس تحریک کا آغاز مہاتما گاندھی نے کیا۔ یہ انڈین نیشنل کانگریس کی تحریک تھی جس کا مقصد سول نافرمانی کر کے انگریز سرکار کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا۔کرپس کی تجاویز غیر موثر ہو چکی تھیں۔ کانگریس نے انگریز سرکار کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر انگریزوں کو ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا۔ مہاتما گاندھی نے 8 اگست 1942ء کو اپنے خطاب میں کہا کرو یا مرو، مہاتما گاندھی کے سخت بیان کے بعد کانگریس نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور انگریزوں سے ہندوستان چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ ان سب چیزوں کا برطانوی حکومت نے سخت نوٹس لیا یہاں تک کہ مہاتما گاندھی سمیت کئی کانگریسی لیڈران گرفتار کیے گئے۔

دیگر اہم واقعات

1509 - مہاراجہ کرشن دیورائے کو وجے نگر سلطنت کے شہنشاہ کے طور پر تاج پہنایا گیا۔

1549 - فرانس نے انگلینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1609 - وینس کی سینیٹ نے گیلیلیو کے ڈیزائن کردہ دوربین کا معائنہ کیا۔

1763 - برسوں کی جدوجہد کے بعد بالآخر کینیڈا فرانسیسی حکمرانی سے آزاد ہو گیا۔

1864 - جنیوا میں ریڈ کراس کا قیام عمل میں آیا۔

1900 - بوسٹن میں پہلی ڈیوس کپ سیریز کا آغاز ہوا۔

1919 - برطانیہ نے افغانستان کی آزادی کی منظوری دی۔

1942 - مہاتما گاندھی نے انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک شروع کی۔

1988 - روسی افواج نے افغانستان میں 9 سال کی جنگ کے بعد انخلاء شروع کیا۔

1988 - ایران اور عراق کے درمیان آٹھ سال کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

1990 - عراق کے اس وقت کے آمر صدام حسین نے کویت پر قبضے کا اعلان کیا۔

2004 - اٹلی نے بوفورس بروکریج کیس کے مرکزی ملزم اوٹاویا کواٹروچی کو ہندوستان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

2003 - پندرہ چھوٹے ممالک نے اقوام متحدہ میں تائیوان کی رکنیت کی حمایت کی۔

2002 - تائیوان آزاد ہونے کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے سے دستبردار ہو گیا۔

پیدائش

1994 - میرابائی چانو - مشہور ہندوستانی ویٹ لفٹر۔

1975 - جان بارلا - بی جے پی رہنما۔

1955 - راجیو مہارشی - ہندوستان کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل۔

1952 - سدھاکر راو¿ - ہندوستانی کرکٹر۔

1948 - کپل سبل - مشہور ہندوستانی سیاست داں اور سینئر وکیل۔

1949 - پرسنا آچاریہ - بارہویں اور تیرھویں لوک سبھا کے رکن۔

1940 - دلیپ سردیسائی - ہندوستانی کرکٹر۔

1941 - لتا دیسائی - ہندوستانی ریاست گجرات کی مشہور خاتون ڈاکٹر۔

1942 - بلبیر سنگھ کھلر - ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق رکن۔

1915 - بھیشم ساہنی - ہندوستانی مصنف۔

1904 - تریبھون نارائن سنگھ - ہندوستانی سیاست داں اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ۔

موت

2021 - انوپم شیام - ہندوستانی فلم اور ٹی وی اداکار۔

2000 - ایس نجلنگپا - انڈین نیشنل کانگریس کے صدر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande