نئی دہلی، 19 جولائی (ہ س)۔ بنارس ریل انجن فیکٹری (بی اے آر ای سی اے) نے ہفتہ کو اپنا 2500 واں الیکٹرک ریل انجن قوم کے نام وقف کرکے ایک اور سنہری باب رقم کیا۔ یہ قابل فخر انجن جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈبلیو اے پی-7 زمرہ کا ہے، جسے بی اے آر ای سی اے کے جنرل منیجر نریش پال سنگھ نے ایک خصوصی تقریب میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پربی اے آر ای سی اے کی خواتین ورک فورس انیتا دیوی (فٹر)، شروتی سریواستو (اسسٹنٹ)، محمدنظام الدین (ایس ایس ای) اور کرشن کمار(ایم سی ایم) کی موجودگی اور فعال شراکت نے خواتین کو بااختیار بنانے کی مثال پیش کی۔
نریش پال سنگھ نے کہا کہ 2017میں صرف دو برقی انجنوں سے شروع ہوئی بریکا کا سفر محض 8 سالوں میں 2500 تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک بریکا نے کل 10,822 انجن تیار کیے ہیں، جن میں 7498 ڈیزل، 2500 الیکٹرک، 641 ڈیزل انجن غیر ریلوے استعمال کے لیے، 174 ایکسپورٹ، 1 ڈوئل کرشن اور 8 کنورژن لوکوموٹیوز شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں بریکا نے ریکارڈ 472 برقی انجن تیار کیے، جو کہ خود انحصاری ہندوستان کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے۔ 2500 واں انجن ساو¿تھ ویسٹرن ریلوے کے کرشنراج پورم شیڈ میں بھیجا جا رہا ہے۔نریش پال سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں بریکا کو موزمبیق ریلوے سے 10 ڈیزل-الیکٹرک لوکوز کا آرڈر بھی ملا ہے، جن میں سے 2 جون میں سپلائی کر دیے گئے ہیں اور باقی دسمبر تک مکمل ہو جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais