حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں احتجاج سے کشیدگی
حیدرآباد 19 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو اس وقت کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلنگانہ کرکٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے بعض افراد نے احتجاج شروع کر دیا۔احتجاج کرنے والے کمیٹی کے ارکان کا مطالبہ تھا کہ ح
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں احتجاج سے کشیدگی


حیدرآباد 19 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو اس وقت کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلنگانہ کرکٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے بعض افراد نے احتجاج شروع کر دیا۔احتجاج کرنے والے کمیٹی کے ارکان کا مطالبہ تھا کہ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کی باڈی میں تمام اضلاع سے ارکان کو شامل کیا جائے اور تمام کرکٹ کلبوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔اس دوران اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں تعینات پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے کر اپل پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande