شاہ رخ خان کنگ کے سیٹ پر زخمی، فلم کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ''کنگ'' کافی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ یہ پروجیکٹ اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں وہ پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس منفرد جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح بہت پرجوش ہیں۔ تاہم تا
شاہ رخ خان ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی، فلم کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی


شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'کنگ' کافی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ یہ پروجیکٹ اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں وہ پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس منفرد جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح بہت پرجوش ہیں۔ تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں۔ چوٹ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میکرز نے کچھ وقت کے لیے شوٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان حال ہی میں ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم 'کنگ' کے ایک بڑے ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک وہ زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو پٹھوں میں شدید چوٹ آئی ہے جس کے باعث انہیں علاج کے لیے امریکہ لے جایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ چوٹ کی حالت کو دیکھتے ہوئے سرجری بھی کرائیں گے اور ڈاکٹروں نے انہیں تقریباً ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے فلم 'کنگ' کی شوٹنگ کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب اس کا اگلا شیڈول ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جب تک کہ شاہ رخ مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتے۔

شاہ رخ خان اب مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی فلم 'کنگ' کے سیٹ پر واپس آئیں گے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب شاہ رخ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہوں۔ انہیں گزشتہ کئی سالوں میں کئی بار طبی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے کندھے، گھٹنے اور کمر کی سرجری ہوئی ہے لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ وہ ہمیشہ کی طرح ڈٹے رہے اور ناظرین کے دلوں پر 'بادشاہ' کی طرح راج کیا۔

شاہ رخ خان اور سہانا خان کی طویل الا انتظار فلم 'کنگ' کی شوٹنگ مئی 2025 میں شروع ہوئی تھی۔اطلاعات کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول ممبئی میں فلمایا جا رہا ہے، جس کے بعد ٹیم یورپ روانہ ہو جائے گی، جہاں فلم کے مرکزی حصے کی شوٹنگ کی جائے گی۔ اس فلم میں شاہ رخ اور سہانا کے ساتھ دیپیکا پادوکون بھی نظر آئیں گی، جو شاہ رخ کی سابق گرل فرینڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی فلم میں ابھیشیک بچن ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ 'تھن' فیم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند اس ایکشن ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ریلیز اگلے سال عید کے موقع پر طے کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande