تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے حلف لیا
تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے حلف لیاحیدرآباد، 19 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے آج دوپہر حیدرآباد کے راج بھون میں حلف لیا۔ یہ تقریب دوپہر ٹھیک 12 بج کر 30 منٹ کو منعقد ہوئی، جہاں گورنر
تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نےحلف لیا


تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس اپریش کمار سنگھ نے حلف لیاحیدرآباد، 19 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے آج دوپہر حیدرآباد کے راج بھون میں حلف لیا۔ یہ تقریب دوپہر ٹھیک 12 بج کر 30 منٹ کو منعقد ہوئی، جہاں گورنر جِشنو دیو ورما نے جسٹس اپریش کمار سنگھ کو چیف جسٹس کے طورپر حلف دلایا۔ جسٹس سنگھ اس سے قبل تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کالیجیم کی سفارش پر ان کا تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبادلہ کیا گیا۔ اس حلف برداری تقریب میں ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس جسٹس پی ایس کوشی، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا، متعدد وزراء، ججس، اعلیٰ سرکاری عہدیداراور عوامی نمائندے شریک ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande