مبینہ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ اور فرضی صحافیوں کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے میمورنڈم پیش کیا
جبل پور، 19 جولائی (ہ س)۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے جبل پور میں فرضی صحافیوں اور آر ٹی آئی (حق اطلاعات ایکٹ 2005) ایکٹوسٹوں کے خلاف پرائیویٹ اسپتالوں سے وصولی اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔ ان
مبینہ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ اور لیڈروں کے منظم گروہ کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن صف آرا


جبل پور، 19 جولائی (ہ س)۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے جبل پور میں فرضی صحافیوں اور آر ٹی آئی (حق اطلاعات ایکٹ 2005) ایکٹوسٹوں کے خلاف پرائیویٹ اسپتالوں سے وصولی اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے ایس پی کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی صدر ڈاکٹر ریچا شرما اور سکریٹری ڈاکٹرشامخ رضا نے ہفتہ کو اس سلسلے میں بتایا کہ جبل پور شہر میں مبینہ صحافیوں اور آر ٹی آئی ایکٹوسٹوں پر بلیک میل کرنے اور نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کو نشانہ بنا کر وصولی کرنے کے واقعات بار بار منظر عام پر آ رہے ہیں۔ آئی ایم اے نے واضح کیا کہ اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں ایس پی جبل پور کو آگاہ کر دیا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اپنے وفد کے ساتھ جمعہ کو اے ایس پی آنند کلادگی سے ملنے پہنچا اور اس پورے گینگ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر ریچا شرما کا کہنا ہے کہ کچھ خود ساختہ آر ٹی آئی کارکن اور فرضی صحافی محکمہ صحت میں سی ایم ایچ او سنجے مشرا پر دباو ڈالتے ہیں اور پرائیویٹ اسپتالوں کی معلومات نکلواتے ہیں۔ پھر اسپتالوں کو بلیک میل کرنے اور قانونی جھگڑوں میں پھنسانے کے لیے ان معلومات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم نے اپنے میمورنڈم میں کچھ لوگوں کا نام بھی لیا ہے اور آئی ایم اے نے پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں اے ایس پی آنند کلادگی نے ہمیں معاملے کی منصفانہ جانچ کا یقین دلایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande