ٹی ٹی ڈی کے چار غیر ہندو ملازمین معطلتروپتی 19 جولائی (ہ س)۔اے پی کے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) میں خدمات انجام دے رہے چار غیر ہندو ملازمین کو معطل کر دیاگیاہے۔ ٹی ٹی ڈی ویجیلنس وِنگ کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں ان ملازمین کے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے کی تصدیق ہوئی۔ ہندو دھارمک ادارے میں خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے اپنی مذہبی وابستگی کو پوشیدہ رکھا اور اپنے فرائض میں لاپرواہی برتی، جس پر انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا۔ معطل کیے گئے افراد میں درج ذیل شامل ہیں:کوالٹی کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر بی۔ ایلیزر۔برڈ ہاسپٹل کی اسٹاف نرس ایس۔ روزی۔برڈ ہاسپٹل کی گریڈ-1 فارماسسٹ ایم۔ پریماؤتی۔ایس وی آیورویدا فارمیسی میں کام کرنے والی جی۔ اسنتھا۔ٹی ٹی ڈی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ہندو مذہبی ادارے میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے مذہبی وابستگی کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق