فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی اداکاروں کو ہدایت کاروں یا پروڈیوسرز کی جانب سے عجیب و غریب تجاویز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاسٹنگ کاو¿چ کا معاملہ صرف اداکاراو¿ں تک محدود نہیں ہے بلکہ کئی مرد اداکاروں نے بھی اپنے تلخ تجربات شیئر کیے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار آفتاب شیوداسانی نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیریئر کے آغاز میں کاسٹنگ کاو¿چ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنا تجربہ بتاتے ہوئے آفتاب نے بتایا کہ انڈسٹری کی یہ سیاہ سچائی کتنی پریشان کن ہو سکتی ہے۔
آفتاب شیوداسانی ایک ٹی وی شو میں اداکار وویک اوبرائے کے ساتھ نظر آئے جس کی میزبانی رتیش دیش مکھ اور ساجد خان نے کی۔ اس شو کے دوران آفتاب نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بھی کاسٹنگ کاو¿چ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ آفتاب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا ایک معروف شخص انہیں رات گئے فون کرتا تھا اور ہوٹل بلانے کی کوشش کرتا تھا جس سے وہ بہت بے چین رہتے تھے۔
آفتاب شیوداسانی نے شو میں مزید بتایا کہ شروع میں وہ شخص انہیں رات گئے فون کرتا تھا اور کہتا تھا کہ وہ انہیں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کسی فلم میں بھی کام دلا سکتا ہے لیکن آفتاب جلد ہی سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ انہیں معلوم ہوا کہ اس شخص کی نیت ٹھیک نہیں تھی۔ اس کے بعد آفتاب نے اس کی کالیں اٹھانا بند کر دیں۔ اگرچہ انہوں نے اس شخص کا نام نہیں لیا لیکن یہ ضرور بتایا کہ انڈسٹری میں ان کی اچھی شناخت ہے۔
آفتاب نے 1999 میں فلم مست سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اب وہ 'ویلکم ٹو دی جنگل'، 'مستی 4' اور 'قصور 2' جیسی فلموں سے ایک بار پھر ناظرین کو تفریح کی بھرپور خوراک دینے کے لیے تیار ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ