راجوری میں ایس پی او بس سے گر کر ہلاک
سرینگر، 17 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسپیشل پولیس آفیسر جمعرات کو راجوری ضلع کے ڈھیری ریلیوٹ میں بس سے گر کر ہلاک ہوگیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک ایس پی او جو ایک پرائیویٹ بس میں سفر کر رہا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 02 ڈی ای-1671 تھا ڈھیری ریلیوٹ پر بس سے گر گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے پی ایچ سی منجاکوٹ منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت محمد رزاق ولد راج محمد ساکن بنڈی جمولا، راجوری کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab