حیدرآباد 17 جولائی (ہ س)۔تلنگانہ کی اپوزیشن بی آرایس کی جانب سے حیدرآ بادمیں ہورڈنگس لگائیے گیے ہیں جس میں الزام لگایاگیا ہے کہ کانگریس حکومت میں اے سے زیڈ تک بدعنوا نیاں ہیں ان ہورڈنگس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں جاری حکومت میں سرکاری کنٹراکٹس صرف ان کے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کو دیے جارہے ہیں اور ان پربھاری کمیشن بھی وصول کیا جا رہا ہے۔یہ ہورڈنگس جوبلی بس اسٹاپ کے قریب بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) کے رہنماؤں کی جانب سے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے اقتدار میں زمینوں میں گھپلے، غیر قانونی کاروبار،کسانوں پر حملے، جعلی سرمایہ کاری اسکیمیں،غیرمجاز انہدامی کارروائیاں جیسے معاملات عام ہو چکے ہیں۔ان الزامات کے ذریعہ حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جبکہ سیاسی حلقوں میں ان ہورڈنگس پر گرماگرم بحث جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق