لکھنؤ، 17 جولائی (ہ س)۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور ضلع میں دریا میں ڈوبنے سے ہونے والے حادثے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فوری طور پراسپتال پہنچایا اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ان کا مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ راپتی ندی میں نہانے گئے تین نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اس میں سنت کبیر نگر کے رہنے والے شیلندر کی لاش بدھ کی صبح ایس ڈی آر ایف نے برآمد کی۔ جبکہ گیڈا تھانہ کے بھیلورہ کے رہنے والے شیوا پانڈے اور راج گھاٹ تھانہ کے ہنومان گڑھی کے رہنے والے ابھیشیک کی لاشیں شام دیر گئے برآمد کی گئیں۔ گیڈا پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ جبکہ مرنے والے نوجوانوں کے ساتھ ڈوبنے والا نوجوان شیلیش ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ