بہار میں ٹیچر کا گلا ریت کر قتل، پولیس سرحدی تنازع میں الجھی، لاش گھنٹوں پڑی رہی
بہار میں ٹیچر کا گلا ریت کر قتل، پولیس سرحدی تنازع میں الجھی، لاش گھنٹوں پڑی رہیبیگوسرائے،07 جون( ہ س)۔ بہار کے بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے ایک پرائیویٹ ٹیچر کا گلا ریت کر قتل کر کے لاش کو ور جھیل کے بہیار میں پھینک دی۔ اس معاملے میں اس وقت عجیب صورتح
شرمناک! بہار میں ٹیچر کا گلا ریت  کر قتل، پولس سرحدی تنازع میں الجھی، لاش گھنٹوں پڑی رہی


بہار میں ٹیچر کا گلا ریت کر قتل، پولیس سرحدی تنازع میں الجھی، لاش گھنٹوں پڑی رہیبیگوسرائے،07 جون( ہ س)۔ بہار کے بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے ایک پرائیویٹ ٹیچر کا گلا ریت کر قتل کر کے لاش کو ور جھیل کے بہیار میں پھینک دی۔ اس معاملے میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب سرحدی تنازعہ کے باعث ٹیچر کی لاش تقریباً پانچ گھنٹے تک موقع پر پڑی رہی۔ سرحدی تنازعہ کا یہ معاملہ اس وقت حل ہوا جب بہت سے امینوں نے موقع پر پہنچ کر سرحدی لائن کو نشان زد کیا۔ٹیچر کی لاش جمعہ کے روز چھوڑاہی تھانہ علاقہ کے جھیل سے برآمد ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی دوست کے بلانے پر وہ جمعہ کے روز گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد جمعہ کے روز بہیار سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔وہیں متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سرحدی تنازعہ کی وجہ سے لاش گھنٹوں پڑی رہی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم معاملہ پانچ گھنٹے تک سرحدی تنازع میں الجھا رہا۔ بعد میں چھوڑاہی تھانہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔متوفی کی شناخت دھرمیندر کمار عرف بابل کمار کے طور پر کی گئی ہے جو گڑھ پورہ تھانہ علاقہ کے کنوسی گاؤں کے رہنے والے آنجہانی وششٹھ نارائن سنگھ کا تقریباً پینتیس سالہ بیٹا ہے۔ ٹیچر شادی شدہ ہے۔ فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ ٹیم نے جائے وقوعہ سے خون کے دھبے اور دیگر ضروری نمونے اکٹھے کر لیے ہیں جس سے قتل کا معمہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔متوفی کے بہنوئی سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی شام چار بجے کسی نے فون کیا تھا، جس کے بعد دھرمیندر وہاں سے چلے گئے۔ اس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں آئے۔ بعد ازاں اس کی لاش بہیار سے برآمد ہوئی ،حالانکہ سرحدی تنازع کے باعث لاش پانچ گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہی۔ امین اور دیگر افراد کے پہنچنے کے بعد چھوراہی تھانہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande