ٹرانسپورٹ سکریٹری نے لکھن پور ٹیکس کلیکشن پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا
جموں, 7 دسمبر (ہ س)۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری اونی لواسہ نے لکھن پور میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) کے ٹیکس کلیکشن پوسٹ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اس کی مجموعی کارکردگی اور نظامِ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر تعین
Tax


جموں, 7 دسمبر (ہ س)۔ ٹرانسپورٹ سکریٹری اونی لواسہ نے لکھن پور میں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) کے ٹیکس کلیکشن پوسٹ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے اس کی مجموعی کارکردگی اور نظامِ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات عملے سے تبادلۂ خیال کیا اور آر ٹی او کٹھوعہ کو واضح ہدایات دیں کہ ٹیکس وصولی میں نقد لین دین کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنایا جائے اور تمام ادائیگیاں پی او ایس مشینوں کے ذریعے ہی انجام دی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ بغیر درست دستاویزات کے باہر سے آنے والی کسی بھی گاڑی کو جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

سکریٹری نے اس موقع پر داخلہ پوائنٹ پر اسٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام غیر فعال ویئنگ بریجز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے آر ٹی او کٹھوعہ کو ہدایت کی کہ کم از کم دو ویئنگ بریجز کی مرمت و اپ گریڈیشن کے لیے تخمینہ اور تفصیلی منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جائے تاکہ اوورلوڈڈ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

آر ٹی او کٹھوعہ سریندر پال شرما نے سکریٹری کو بتایا کہ این ایچ اے آئی کے ویئنگ بریجز سے گزرنے والی اوورلوڈڈ گاڑیوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، جس سے محکمے کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے این ایچ اے آئی سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا، جس پر سکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اونیی لواسہ نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید سخت کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ شہریوں کو محفوظ اور بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سکریٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ عادی ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کیے جائیں گے تاکہ سڑک حادثات میں کمی لائی جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم وی ڈی کٹھوعہ کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande