
نئی دہلی، 7 دسمبر (ہ س): ہندوستان کی 10 سب سے زیادہ قیمتی کمپنیوں میں سے پانچ کی مشترکہ مارکیٹ ویلیویشن (مارکیٹ کیپ) میں گزشتہ ہفتے 72,284.74 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) اور انفوسس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔
اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جن پانچ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیویشن میں اضافہ ہوا ہے ان میں بھارتی ایئرٹیل، ٹی سی ایس، آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فائنانس اور انفوسس شامل ہیں، جب کہ ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، لارسن اینڈ ٹوبرو اور ایل آئی سی کی مارکیٹ کیپ میں اس مدت کے دوران کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس مدت کے دوران ٹی سی ایس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35,909.52 کروڑ بڑھ کر 11,71,862.37 کروڑ ہو گئی۔ انفوسس کی مارکیٹ کیپ 23,404.55 کروڑ بڑھ کر 6,71,366.53 کروڑ ہو گئی۔ بجاج فائنانس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6,720.28 کروڑ بڑھ کر 6,52,396.39 کروڑ ہو گئی، اور بھارتی ایئرٹیل کی قیمت 3,791.9 کروڑ بڑھ کر 12,01,832.74 کروڑ ہو گئی۔
غور طلب ہے کہ اس مدت کے دوران، ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ ویلیویشن 35,116.76 کروڑ کی کمی سے 20,85,218.71 کروڑ ہوگئی۔ اس کے باوجود ریلائنس انڈسٹریز ملک کی سب سے قیمتی کمپنی بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس صرف 5.7 پوائنٹس بڑھ گیا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی میں 16.5 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی