کرکٹر اسمرتی مندھانا کی شادی ختم، انسٹاگرام پوسٹ سے افواہوں کا دور ختم
نئی دہلی، 7 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور موسیقار پلاش مچھل کی شادی بالآخر ختم ہو گئی۔ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کو ختم کرتے ہوئے، جوڑے نے اتوار کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک عو
کرکٹر اسمرتی مندھانا کی شادی ختم، انسٹاگرام پوسٹ سے افواہوں کا دور ختم


نئی دہلی، 7 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور موسیقار پلاش مچھل کی شادی بالآخر ختم ہو گئی۔ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کو ختم کرتے ہوئے، جوڑے نے اتوار کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک عوامی بیان کے ذریعے شادی کی منسوخی کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں مندھانا نے لکھا، پچھلے کچھ ہفتوں سے میری زندگی کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اور میں محسوس کرتی ہوں کہ اس وقت کھل کر بات کرنا میرے لیے ضروری ہے، میں بہت پرائیویٹ شخص ہوں اور میں اسے اسی طرح رکھنا چاہتی ہوں، لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ شادی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میں اس معاملے کو یہیں پر رکھنا چاہتی ہوں، اور میں آپ سب سے بھی یہی گزارش کرتی ہوں کہ اس کا احترام کریں۔ اس وقت دونوں خاندان اور ہمیں سمجھنے اور اپنی رفتار سے آگے بڑھنے کا وقت دیں۔

ہندوستانی کھلاڑی نے مزید لکھا، مجھے یقین ہے کہ ہم سب کے پیچھے ایک بڑا مقصد ہے، اور میرے لیے، وہ مقصد ہمیشہ سے اعلیٰ سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ میں جب تک ہوسکے ہندوستان کے لیے کھیلنا اور ٹرافی جیتنا چاہتی ہوں، اور یہی میری توجہ ہمیشہ رہے گی۔ آپ سب کی حمایت کے لیے شکریہ۔ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

پلاش نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا۔ اس میں موسیقار نے کہا کہ اس نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلاش کے نوٹ میں لکھا ہے، میں نے اپنی زندگی کے ساتھ آگے بڑھنے اور اپنے ذاتی رشتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرے لیے یہ دیکھنا بہت مشکل ہے کہ لوگ میرے لیے مقدس ترین چیز کے بارے میں بے بنیاد افواہوں پر اتنی آسانی سے ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت ہے، اور میں اپنے نظریے پر سچے رہ کر اس سے نمٹوں گا۔

انہوں نے مزید کہا، مجھے امید ہے کہ ہم بطور معاشرہ، غیر تصدیق شدہ افواہوں کی بنیاد پر کسی ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے توقف کرنا سیکھیں گے جس کے ذرائع کی کبھی شناخت نہیں کی جاتی ہے۔ ہمارے الفاظ وہ زخم لگا سکتے ہیں جو ہم کبھی نہیں سمجھ پائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب ہم ان معاملات پر غور کر رہے ہیں، دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو سنگین نتائج کا سامنا ہے، میری ٹیم جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ ہر اس شخص کا شکریہ جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل کی شادی 23 نومبر 2025 کو ہونی تھی لیکن مندھانا کے والد شرینواس مندھانا کے اچانک بیمار ہونے کے بعد شادی کی تقریب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر متعدد افواہیں گردش کرنے لگیں، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ پلاش نے اسمرتی مندھانا کو دھوکہ دیا ہے۔ تاہم ان دعوو¿ں کی سرکاری طور پر کبھی تصدیق نہیں کی گئی۔ اب اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل نے اپنی شادی کے ٹوٹنے کی تصدیق کرکے ان افواہوں کو ختم کردیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande