پولیس لائن میں سپاہیوں کا ہائی وولٹیج ڈرامہ، اینٹ پتھر چلے، 2 معطل
مرزا پور، 07 دسمبر (ہ س)۔ پولیس لائن کی بیرک میں ہفتہ کی شام سوا 7 بجے وہ نظارہ دیکھنے کو ملا جس کا کسی نے تصور نہیں کیا تھا۔ معمولی کہا سنی نے دیکھتے ہی دیکھتے ایسی صورت اختیار کر لی کہ دو سپاہیوں کے درمیان ہاتھا پائی سے لے کر اینٹ پتھر تک چل گئے۔
پولیس اہلکار کی علامتی تصویر


مرزا پور، 07 دسمبر (ہ س)۔ پولیس لائن کی بیرک میں ہفتہ کی شام سوا 7 بجے وہ نظارہ دیکھنے کو ملا جس کا کسی نے تصور نہیں کیا تھا۔ معمولی کہا سنی نے دیکھتے ہی دیکھتے ایسی صورت اختیار کر لی کہ دو سپاہیوں کے درمیان ہاتھا پائی سے لے کر اینٹ پتھر تک چل گئے۔ دونوں نشے میں مدہوش تھے۔

سپاہی اکھلیش یادو اور اروند کمار کے درمیان بیرک میں شروع ہوا تنازعہ کچھ ہی منٹوں میں کھلے میدان تک پہنچ گیا۔ غصے میں تمتمائے دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور مار پیٹ کرتے کرتے باہر نکل آئے۔ حالات اتنے بگڑ گئے کہ دونوں نے ایک دوسرے پر اینٹ پتھر تک پھینکنے شروع کر دیے، جس میں دونوں کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

شور شرابہ سنتے ہی دیگر سپاہی موقع پر پہنچے اور بڑی مشکل سے ہنگامہ خاموش کرایا۔ زخمی دونوں سپاہیوں کو فوراً ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی او لائن منیندر پال نے رپورٹ ایس ایس پی سومین برما کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 3 گھنٹے بعد سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی نے دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande