
نئی دہلی، 07 دسمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دہلی کے اسکولوں میں ”اے آئی گرائنڈ انیشی ایٹو“ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ آج سینٹرل پارک میں منعقدہ اس افتتاحی تقریب میں گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا بھی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچنے والے پہلے ہندوستانی کے طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان آج ”اے آئی“ تکنیک اور ”انوویشن“ (جدت طرازی) کے شعبے میں عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے۔ تکنیک اب عام شہری کی پہنچ میں ہے اور نوجوانوں کے لیے لامتناہی امکانات کے دروازے کھولے گئے ہیں۔
اسی وژن سے متاثر ہو کر دہلی حکومت نے ہندوستان کا پہلا ”سٹی سینٹرک اے آئی انجن“ - دہلی اے آئی گرائنڈ شروع کیا ہے۔ یہ دہلی کے نوجوانوں کو حقیقی مسائل کا ”اے آئی“ پر مبنی حل تیار کرنے میں اہل بنائے گا۔ کلاسیں انوویشن لیبارٹریوں میں بدلیں گی، اسٹوڈنٹس چینج میکر بنیں گے اور دہلی علم اور اے آئی انوویشن کی راجدھانی کے طور پر ابھرنے کی جانب آگے بڑھے گی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آپ کا تخیل ہی دہلی کا کل گڑھے گا۔ اس موقع پر کابینہ کے ساتھی آشیش سود موجود رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن