
بیتیہ، 7 دسمبر (ہ س)۔ بیتیا پولیس ضلع میں گشت کے دوران لوریا پولیس نے غیر قانونی شراب کے اسمگلر پر کارروائی کرتے ہوئے بھروا ٹولی رہائشی اشرفی رائے ، ولد سوٹو رائے کو ان کے گھر سے 11 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ۔اتوار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ گاؤں میں غیر قانونی شراب کا ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ اس کی بنیاد پر ٹیم نے موقع پر چھاپہ ماری کر شراب برآمد کی۔تھانہ انچارج رمیش کمار شرما نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کل 11 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراب کے غیر قانونی کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف مسلسل مہم چلائی جارہی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan