مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر تعاون کرنے کی لیفٹیننٹ گورنر کی اپیل
جموں, 7 دسمبر (ہ س)۔ مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے بہادر جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر تعاون کریں تاکہ اہلکا
Manoj sinha


جموں, 7 دسمبر (ہ س)۔ مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے بہادر جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر تعاون کریں تاکہ اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو مؤثر طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

ایل جی آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی خدمات، بہادری اور قومی تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواج کے فلیگ ڈے، میں ہمارے دلیر جوانوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو دِل سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ عوام سے گزارش ہے کہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں فراخ دلی سے عطیہ کریں تاکہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور ان کے خاندانوں کی عزت، وقار اور بہبود کو مضبوط بنایا جا سکے۔بیان کے مطابق، حکومت نے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی شرکت کے ذریعے فوجی اہلکاروں کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande