
نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر 10 دسمبر کو تین روزہ مذاکرات شروع کریں گے۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت 10 دسمبر سے شروع ہوگی۔یہ مذاکرات تین دن تک جاری رہیں گے۔ یہ بات چیت ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ممالک معاہدے کے ابتدائی عناصر کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی وفد کی قیادت ریاستہائے متحدہ کے نائب تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر)رک سوئٹزر کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ مذاکرات 10 دسمبر کو شروع ہوں گے اور 12 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ یہ مذاکرات کا کوئی باقاعدہ دور نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اگست میں ہندوستانی مصنوعات پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے امریکی اقدام کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ کوئی امریکی وفد تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔ پچھلا دورہ 16 ستمبر کو ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد