
رومانوی فلموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کو مسحور کر چکے کارتک آرین اب ایک اورنئی رومانوی کہانی کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ اس بار ان کے ساتھ اننیا پانڈے نظر آئیں گی، جن کے ساتھ ان کی فلم ’تومیری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔
فلم کے ٹیزر اور ٹائٹل ٹریک کو پہلے ہی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل چکی ہے۔ ایسے میں شائقین ک جوش کو مزید بڑھانے کے لیے، میکرز نے دوسرا گانا ’’ہم دونوں‘‘ریلیز کر دیا ہے۔ دلکش آواز کے مالک وشال ددلانی اور شیکھر روجیانی کے ذریعہ گایا گیا یہ ٹریک ریلیز ہوتے ہی سرخیوں میں آ گیا ہے۔
گانے میں جھلکتی خوبصورت کیمسٹری اور خوبصورت ویژوئلز
ہم دونوں ایک ایسا گانا ہے جو شروع سے آخر تک رومانس، خوشی اور تازگی کے جذبے سے لبریز ہے۔ 3 منٹ 40 سیکنڈ کے گانے کو خوبصورت لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے،جو ہر فریم کوپوسٹ کارڈ کی طرح دلکش بناتا ہے۔ لیکن اصل توجہ کا مرکز کارتک اور اننیا کی جوڑی ہے۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری اتنی فطری اور خوبصورت لگ رہی ہے کہ گانے کو سنتے اور دیکھتے ہی آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔ یہ گانا سارے گاما کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے اور اسے کچھ ہی وقت میں زبردست رسپانس ملا ہے۔ سامعین نہ صرف موسیقی کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کارتک-اننیا کی جوڑی کو بھی سراہ رہے ہیں۔
کرسمس پر پردے پر دے گی دستک
سمیر ودوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور میکرز کو امید ہے کہ کارتک اور اننیا کی یہ تازگی بخش جوڑی کرسمس ویک اینڈ پر سینما گھروں میں ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔ رومانوی، موسیقی اور خوبصورت مقامات کا امتزاج لئے فلم 'تو ’میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ اس موسم سرما میں سامعین کو ایکپیاری اور دل کو چھو لینے والی کہانی پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد