وزارت ریلوے نے تین خواتین کرکٹرز کو سرکاری عہدوں پر او ایس ڈی (اسپورٹس) کے طور پر تعینات کیا۔
نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی تین اہم کھلاڑیوں پرتیکا راول، سنیہ رانا اور رینوکا سنگھ ٹھاکر کو وزارت ریلوے نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن (او ٹی پی) کے ذریعے گروپ ''بی'' کے افسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی - اسپورٹس) کے گزیٹیڈ عہد
عہدہ


نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی تین اہم کھلاڑیوں پرتیکا راول، سنیہ رانا اور رینوکا سنگھ ٹھاکر کو وزارت ریلوے نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن (او ٹی پی) کے ذریعے گروپ 'بی' کے افسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی - اسپورٹس) کے گزیٹیڈ عہدے پر ترقی دی ہے۔ یہ پروموشن انہیں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں ان کی شاندار کارکردگی پر دیا گیا ہے۔

ریلوے بورڈ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق-

پرتیکا راول: سینئر کلرک پرتیکا راول کو ناردرن ریلوے سے گروپ 'بی' میں او ایس ڈی (اسپورٹس) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

سنیہ رانا: بین الاقوامی آل راؤنڈر سنیہ رانا، جو اس وقت سی سی ٹی سی کے طور پر تعینات ہیں، کو بھی آؤٹ آف ٹرن پروموشن دیا گیا ہے اور گروپ 'بی' میں او ایس ڈی (اسپورٹس) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

رینوکا سنگھ ٹھاکر: جونیئر کلرک رینوکا سنگھ ٹھاکر کو ان کی ورلڈ کپ کارکردگی کی بنیاد پر گروپ 'بی' میں او ایس ڈی (اسپورٹس) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ تینوں کھلاڑی اب گروپ بی کے گزیٹڈ افسران کے برابر تنخواہ اور سہولیات حاصل کریں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande