ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رائے پور پہنچ گئیں
رائے پور، یکم دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 دسمبر کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج شام رانچی سے ایک ہی چار
Indian and South African teams reached Raipur


رائے پور، یکم دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 دسمبر کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج شام رانچی سے ایک ہی چارٹرڈ فلائٹ سے رائے پور پہنچیں۔

روہت شرما، وراٹ کوہلی اور دیگر اسٹار کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر جمع تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے سخت سیکورٹی میں کھلاڑیوں کو مے فیئر ہوٹل پہنچایا۔کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے ممبئی سے لگژری بسیں پہلے ہی رائے پور پہنچ چکی تھیں۔

ضلع انتظامیہ کے حکام کے مطابق ٹیموں کے لیے کیٹرنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے لیے مختلف ریاستوں کے کھانے تیار کیے گئے ہیں، جن میں چھتیس گڑھ کے روایتی پکوان بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کے لیے شاندار مینو تیار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے خصوصی غذائی خوراک کی فہرست کے مطابق کھانا تیار کیا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔ تقریباً 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ کام تیزی سے جاری ہے۔ تماشائیوں کے بیٹھنے کو بہتر بنانے کے لیے ٹوٹی ہوئی کرسیاں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ا سٹیڈیم کو ایک نئی شکل دیتے ہوئے پورے کمپلیکس کو دوبارہ رنگ دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیمیں منگل 2 دسمبر کو شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریں گی۔ جنوبی افریقہ دوپہر 1:30 بجے پریکٹس شروع کرے گا، جب کہ ہندوستانی ٹیم شام 5:30 بجے پریکٹس شروع ہوگی۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے اسی اسٹیڈیم میں بدھ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے لیے تیس مقامی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پریکٹس کے دوران ان کھلاڑیوں کو روہت اور وراٹ کو گیند کرنے کا موقع ملے گا۔ کھلاڑیوں کی مانگ کی بنیاد پر مقامی کھلاڑیوں کو نیٹ پر بھیجا جائے گا۔

شائقین کی سہولت کے لیے اسٹیڈیم میں 22 بڑے واٹر فلٹرز لگائے گئے ہیں۔ پانی خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مزید برآں، ہر وینڈر کو اوور چارجنگ کو روکنے کے لیے ریٹ لسٹ ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پورے اسٹیڈیم میں مختلف مقامات پر ریٹ چارٹ لگائے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande