خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج، ٹیم انڈیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ پہلا موقع ہے جب دو ایسی ٹیمیں آمن
خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج، ٹیم انڈیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا )فائل فوٹو(


نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں یہ پہلا موقع ہے جب دو ایسی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جو اس سے پہلے کبھی چیمپئن نہیں رہیں۔ ساتھ ہی یہ خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچواں موقع ہے جب میزبان ٹیم خطابی مقابلہ کھیل رہی ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنا پہلا ورلڈ کپ خطاب جیتنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ہندوستان کی خواتین ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنوں سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، کیونکہ گروپ مرحلے میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان اب تک کھیلے گئے 34 ون ڈے میچوں میں سے 20 میں ہندوستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے ممکنہ کھلاڑی اس طرح ہو سکتے ہیں:

ہندوستان: اسمرتی مندھانا، شفالی ورما، جیمیما روڈریگز، ہرمن پریت کور (کپتان)، دیپتی شرما، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، رادھا یادو / اسنیہ رانا، کرانتی گوڑ، شری چرنی، رینوکا سنگھ۔

جنوبی افریقہ: لورا وولواڈرٹ (کپتان)، تزمین بریٹس، اینکے بوش / مساباتا کلاس، سونے لوس، ماریزن کپ، سینالو جافتا (وکٹ کیپر)، اینری ڈرکسن، کلو ٹراین، نادین ڈی کلارک، ایابونگا کھاکا، نونکوللیکو ملابا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande