
دربھنگہ، 2 نومبر (ہ س)۔ دربھنگہ میں ہفتہ کی دیر شام ایک مشہور قومی ٹی وی چینل پر ڈیبیٹ شو کے بعد سیاسی کشیدگی بڑھ گئی۔ الزام ہے کہ مقامی ایم ایل اے سنجے سراوگی کے حامیوں نے شو کے بعد پاپولر پارٹی کے سربراہ اور دربھنگہ کے امیدوار پشپم پریا چودھری کے حامیوں پر حملہ کیا۔
پشپم پریا نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دربھنگہ کے 20 سال سے ایم ایل اے اور وزیر کے غنڈوںسے بچ کر ابھی گھر آکر بیٹھی ہوں ۔ یقین نہیں ہورہا کہ یہ میرا شہر ہے، دربھنگہ، میری ماں متھیلا کی سرزمین! پورے بہار نے پانچ سال سے عزت دیا ہے مگر آج میری جائے پیدائش میں ہی بدمعاشوں نےا یسے بے عزت کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں ڈرنے والی نہیںہوں۔
ان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کی۔ حامیوں نے اسے جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسے انتخابی ماحول بگاڑنے کی سازش قرار دیا۔
مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تنازع دربھنگہ اسمبلی حلقہ میں بڑھتے ہوئے سیاسی مسابقت اور دو گروہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی تازہ مثال ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan