ادھم پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کیں
جموں, 2 نومبر (ہ س). اُدھم پور پولیس نے منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی دو منشیات فروشوں نذاکت حسین ولد اللہ دین سکن
Property


جموں, 2 نومبر (ہ س). اُدھم پور پولیس نے منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

یہ کارروائی دو منشیات فروشوں نذاکت حسین ولد اللہ دین سکنہ وارڈ نمبر 10، جھُلاس پونچھ، اور مختار احمد ولد رشید محمد سکنہ کرمارہ، پونچھ کے خلاف کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق، ایف آئی آر نمبر 292/2025 زیر دفعات 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ اور 111 بی این ایس تھانہ اُدھم پور کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملزمان نے منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل رقم سے متعدد جائیدادیں خرید رکھی تھیں۔

ضبط شدہ املاک میں نذاکت حسین کے نام گاؤں جھُلاس میں ایک رہائشی مکان اور تین گاڑیاں ایک جے سی بی اور دو آلٹو کاریں شامل ہیں۔ اسی طرح مختار احمد کے نام گاؤں کرمارہ میں واقع ایک رہائشی مکان بھی ضبط کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے ثبوتوں کی بنیاد پر اس بات کا یقین ہونے پر کہ یہ جائیدادیں منشیات کے کاروبار سے حاصل رقم سے خریدی گئی ہیں، انہیں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت منسلک کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اُدھم پور پولیس نے رواں برس منشیات سے متعلق معاملات میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande