
جموں, 2 نومبر (ہ س)۔ ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں شوکرا کے مقام پر ایک پولیس گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر گندوہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ ریفر کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر