
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) خلا کی دنیا میں کامیابی کا ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسرو نے 4,000 کلو گرام سے زیادہ وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ سی ایم ایس-3 کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو اتوار شام پانچ بج کر 26 منٹ پر آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے فضا میں بھیجی جائے گی۔ لانچنگ سے پہلے اسرو کے چیئرمین نارائنن کی قیادت میں سائنسدانوں کے ایک گروہ نے بھگوان شری وینکٹیشور سے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ کے لیے آشیرواد مانگا۔
4,000 کلو گرام سے زیادہ وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ سی ایم ایس-3 آج فضا میں بھیجنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اسرو کے بیان کے مطابق، سی ایم ایس-03 ایک ملٹی بینڈ مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو ہندوستانی زمین سمیت ایک وسیع سمندری علاقے میں خدمات فراہم کرے گا۔ اس کا وزن تقریباً 4,400 کلو گرام ہے اور یہ ہندوستانی زمین سے جیو سنکرونس ٹرانسفر آربیٹ (جی ٹی او) میں بھیجا جانے والا سب سے بھاری مواصلاتی سیٹلائٹ ہوگا۔ اس پے لوڈ میں سی، ایکسٹینڈڈ سی اور کے یو بینڈ پر وائس، ڈیٹا اور ویڈیو لنک کے لیے ٹرانسپونڈر شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن