نتیش کمار نے ریاست کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی فیصلہ کن اور تاریخی جیت کے لیے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔نتیش کمار نے سوشل اکاؤنٹ پر لکھا، ریاست کے لوگوں نے 2025 کے بہار اسم
نتیش کمار نے ریاست کے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا


پٹنہ، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی فیصلہ کن اور تاریخی جیت کے لیے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔نتیش کمار نے سوشل اکاؤنٹ پر لکھا، ریاست کے لوگوں نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں ہمیں بھاری اکثریت دے کر ہماری حکومت پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس کے لیے تہہ دل سے شکریہ، اور ریاست کے تمام معزز ووٹروں کا شکریہ۔نتیش کمار نے ان کی حمایت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ این ڈی اے نے اس الیکشن میں مکمل اتحاد کا مظاہرہ کیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ وہ اس زبردست جیت کے لیے این ڈی اے کے تمام اتحادیوں — چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی، اور اپیندر کشواہا — کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ آپ کے تعاون سے بہار مزید ترقی کرے گا اور ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande