

۔شہر کے پرانا پل میں واقع پلکوہنہ عیدگاہ میں بنکروں کا ایک ہجوم روایت کوادا کرنے جمع ہوا
۔ بنکربرادرانہ تنظیم کے زیر اہتمام نماز ادا کی گئی
وارانسی، 14 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر وارانسی میں بنکروں نے جمعہ کو مرّی (ہینڈ لوم)بند کر اگہنی جمعہ کی روایت کے مطابق باجماعت نماز ادا کی۔ شہر کے پرانا پل پر واقع پلکوہنہ عیدگاہ اور چوکا گھاٹ مسجد سمیت کئی عبادت گاہوں میں اگہنی جمعہ کی نماز ادا کی گئی ۔
اگہنی جمعہ کی نماز کے بعد ملک کی ترقی اور بھائی چارے کوبرقرار رہنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ بنکر برادرانہ تنظیمبائیسی، چودہویں اور بارہویں کے سرداروں کی قیادت میں نماز ادا کرنے کے دوران بنکروں نے ملک میں امن وامان ، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ کاروبار میں ترقی کے لئے دعائیں مانگیں۔اس دوران نماز پڑھنے میں حاجی نورالہدا، غلام محمد عرف داروغہ، افروز انصاری، کونسلر کے شوہر حاجی اوقاس انصاری، حاجی یاسین، کونسلر گلشن علی وغیرہ نے تعاون کیا۔ بنکر برادرانہ تنظیم کے مطابق اگہن مہینے کے دوسرے جمعے کو یہ خاص نماز صرف بنارس میں ہی ادا کی جاتی ہے۔
اس نمازکی روایت 450 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ تنظیم کے مولانا شکیل احمد کے مطابق تقریباً 450 سال قبل ملک شدید خشک سالی ہوئی تھی۔ قحط اور بارش کی کمی نے بڑے پیمانے پر بحران پھیلا تھا۔ زراعت کی کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی آئی اور بنکر بھی متاثر ہوئے۔ نہ کسان کھیتی کر پا رہے تھے اور نہ ہی بنکروں کے کپڑے فروخت ہو رہے تھے۔ بنکروں نے اللہ تعالی سے اس صورت حال کو ٹھیک کرنے کی دعا کی۔
اگہن مہینے کے جمعہ کو لوگوں عیدگاہ پر جمع ہوکر اللہ سے بارش کی دعائیں مانگیں۔ اس سے بہت زیادہ بارش ہوئی اور ملک میں پھر سے خوشحالی چھا گئی ۔ تب سے یہ روایت ہر سال ادا کی جاتی رہی ہے۔ شہر بھر سے بنکربرادرانہ تنظیم کے ارکان عیدگاہ پر جمع ہوتے ہیں۔
اس موقع پر بنکروں نے اپنے اپنے کاروبار بند کر کے اگہنی جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے اپنے کاروبار میں برکت اور ملک کی ترقی کے لیے دعا ئیں مانگیں۔ نماز کے بعد، چوکا گھاٹ لکڑی منڈی کے قریب بنکروں نے گنے کی خریداری کی روایت بھی ادا کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد