شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے لال قلعہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی
نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔آج یہاں جاری ایک بیان میں شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے لال قلعہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ حب الوطنی سے لبریز ہندوستانی مسل
جمعہ کے خطبہ میں شاہی امام احمد بخاری نے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ کو شرمناک قرار دیا


نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔آج یہاں جاری ایک بیان میں شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے لال قلعہ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ حب الوطنی سے لبریز ہندوستانی مسلمان اس نازک لمحے میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

شاہی امام نے کہا،’ہم متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے مزید کہا، ’بغیر کسی تعصب کے، ہم، ملک کے مسلمان، بشمول ہمارے کشمیری بھائی بہن، دہشت گردی کے خلاف اس نازک موڑ پر قومی اتحاد اور سلامتی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔‘ شاہی امام نے امید ظاہر کی کہ قومی قیادت دہشت گردوں اور ان کے آقاو¿ں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ امام بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کو غیر جانبدارانہ اور ظاہر ہونا چاہیے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملک گیر مہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کا عزم ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مہم لڑنے کے قابل بنائے گا اور اسے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande