سنجے راوت کا الزام : بہار میں نتائج پہلے سے طے شدہ تھے
سنجے راوت کا الزام : بہار میں نتائج پہلے سے طے شدہ تھے ممبئی، 14 نومبر (ہ س) شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتائج کسی
SHIV   SENA MP SANJAY RAUT ALLEGES FOUL PLAY IN BIHAR ELECTIONS


سنجے راوت کا الزام : بہار میں نتائج پہلے سے طے شدہ تھے

ممبئی،

14 نومبر (ہ س) شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے

راوت نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتائج کسی

عام سیاسی عمل کا حصہ نہیں بلکہ ایک ’’قومی منصوبے‘‘ کے تحت مرتب کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو

جاری اپنے بیان میں راوت نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے

کہا کہ دونوں اداروں نے مل کر انتخابی عمل کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار

کے نتائج مہاراشٹر کے سیاسی منظرنامے کی یاد دلاتے ہیں، جہاں عوامی مینڈیٹ کے

برخلاف حکومت تشکیل دی گئی تھی۔

راوت نے

سوشل میڈیا پر لکھا، ’’بہار کے انتخابات میں جو کچھ ہوا وہ حیران کن نہیں۔ جب الیکشن

کمیشن اور بی جے پی مل کر قومی مہم کے طور پر کام کریں تو نتائج اسی طرح کے ہی

ہوتے ہیں۔ یہ وہی مہاراشٹر پیٹرن ہے جسے ایک بار پھر دہرا دیا گیا ہے۔‘‘

انہوں

نے کہا کہ جس اتحاد کو جیتنے کی امید تھی، وہ پچاس نشستوں سے پیچھے رہ گیا۔ یہ

ظاہر کرتا ہے کہ انتخابی نتائج کو مخصوص سیاسی فائدے کے لیے موڑا گیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande