پاکستان سے مذہبی جتھے کی واپسی، پنجاب کی خاتون لاپتہ
۔ سیکورٹی ایجنسیوںکے پسینے چھوٹے، خاتون کے اہل خانہ نےپلہ جھاڑا چنڈی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔ شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے ذریعے پاکستان کی مذہبی یاترا پر جانے والے جتھے میں شامل ایک خاتون لاپتہ ہو گئی ہے۔ گرو نانک دیو جی کا پرکاش اتسو پرو منانے ک
Religious group returns from Pakistan, Punjab woman missing


۔ سیکورٹی ایجنسیوںکے پسینے چھوٹے، خاتون کے اہل خانہ نےپلہ جھاڑا

چنڈی گڑھ، 14 نومبر (ہ س)۔ شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے ذریعے پاکستان کی مذہبی یاترا پر جانے والے جتھے میں شامل ایک خاتون لاپتہ ہو گئی ہے۔ گرو نانک دیو جی کا پرکاش اتسو پرو منانے کے لیے پاکستان گیا جتھا جمعرات کی شام واپس آگیا۔ ایک خاتون جو اس جتھے کا حصہ تھی، واپس نہیں آئی ہے۔ خاتون کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔ اس سے قبل بھی اس جتھے میں جانے والی خواتین لاپتہ ہو چکی ہیں۔

ہر سال گروپرو اور ویساکھی کے موقع پر، ایس جی پی سی ہندوستانی تیرتھ یاتریوں کو پاکستان میں گرودواروں کی زیارت کے لیے بھیجتی ہے۔ 4 نومبر کو، 1,932 یاتریوں کا ایک جتھا امرتسر میں اٹاری-واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں گرودواروں کی یاترا پر گیا تھا۔یہ جتھا دس روزہ دورے پر تھا۔

اکال تخت صاحب کے آٹھ ممبران بشمول قائم مقام جتیدار سنگھ صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڈگج سمیت آٹھ رکن ذاتی کام کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ہی واپس آ گئے تھے۔ اس یاترا کے دوران ایک رکن کی موت ہوگئی تھی۔ جمعرات کو 1922 عقیدت مند اٹاری بارڈر کے راستے واپس آئے۔ کپورتھلا ضلع کی رہنے والی سربجیت کور اس جتھے میں شامل نہیں تھی۔ رات گئے کلیئرنس کے بعد جب عقیدت مند ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تو سربجیت کور کی عدم موجودگی نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ماتھے پر شکن لا دی ۔ اس بارے میں پنجاب پولیس کو امیگریشن کی جانب سے اطلاع دی گئی۔ پاکستان میں لاپتہ ہونے والی خاتون سربجیت کور ضلع کپورتھلا کے گاو¿ں امانی پور، دکا خانہ ٹبا کی رہنے والی ہے۔

بی ایس ایف اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ایجنسیوں کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دریں اثنا، جب جمعہ کو پنجاب پولیس سربجیت کور کے گھر پہنچی، تو اس کے اہل خانہ نے کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سربجیت کور نے پاکستان روانگی کے وقت پاکستان امیگریشن آفس کو نامکمل معلومات فراہم کی تھیں۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جتھے میں شامل ہونے اور 4نومبر کو پاکستان جانے کے دوران پاکستانی امیگریشن آفس میں بھرے گئے فارم میں اس نے اپنی بنیادی معلومات نامکمل چھوڑ دی تھی اور اپنی قومیت یا پاسپورٹ نمبر نہیں دیا تھا ۔ بہرحال، پنجاب پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande