پونچھ میں وندے ماترم کے سلسلے میں تقریب منعقد
پونچھ میں وندے ماترم کے سلسلے میں تقریب منعقد جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ سالانہ تقریبات کے پہلے مرحلے کا پُروقار اختتامی پروگرام آج اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس تقریب می
پونچھ میں وندے ماترم کے سلسلے میں تقریب منعقد


پونچھ میں وندے ماترم کے سلسلے میں تقریب منعقد

جموں، 14 نومبر (ہ س)۔ ضلع پونچھ میں وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ سالانہ تقریبات کے پہلے مرحلے کا پُروقار اختتامی پروگرام آج اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس تقریب میں اعلیٰ افسران، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور مقامی شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر پونچھ اشوک کمار شرما نے خطاب کرتے ہوئے وندے ماترم کی تاریخی اہمیت اور قومی تشخص میں اس کے مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملی ترانہ ہندوستان کی قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وقارِ ملت کا درخشاں نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1870 میں بنکیم چندر چٹرجی کی تخلیق کردہ یہ عظیم نظم تحریکِ آزادی کے دوران نہ صرف قوم کو منظم کرتی رہی بلکہ متعدد نسلوں کے لیے جذبۂ استقلال، حوصلہ اور عزم کا سرچشمہ بنی رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande