نواپڑا ضمنی انتخاب: بی جے پی کے جے ڈھولکیا نے 83,748 ووٹوں کے ساتھ تاریخی جیت درج کی
بھونیشور، 14 نومبر (ہ س)۔ اوڈیشہ میں پہلی بار حکومت بنانے کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی نے نواپڑا اسمبلی ضمنی انتخاب میں زبردست جیت درج کی ہے۔ پارٹی کے امیدوار جے ڈھولکیا نے بی جے پی کے لئے سیٹ حاصل کی، 83,748 ووٹوں کے بھاری فرق سے جیتا۔ انہیں کل 12
نواپڑا ضمنی انتخاب: بی جے پی کے جے ڈھولکیا نے 83,748 ووٹوں کے ساتھ تاریخی جیت درج کی


بھونیشور، 14 نومبر (ہ س)۔

اوڈیشہ میں پہلی بار حکومت بنانے کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی نے نواپڑا اسمبلی ضمنی انتخاب میں زبردست جیت درج کی ہے۔ پارٹی کے امیدوار جے ڈھولکیا نے بی جے پی کے لئے سیٹ حاصل کی، 83,748 ووٹوں کے بھاری فرق سے جیتا۔ انہیں کل 123,869 ووٹ ملے۔ یہ وہی سیٹ ہے جس کی نمائندگی ان کے آنجہانی والد راجندر ڈھولکیا نے کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ راجندر ڈھولکیا نے بی جے ڈی کے ٹکٹ پر پچھلا الیکشن جیتا تھا۔

یہ ضمنی انتخاب بی جے ڈی کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔ پارٹی، جس نے 2024 میں یہ سیٹ حاصل کی تھی، اس بار تیسرے نمبر پر کھسک گئی۔ بی جے ڈی امیدوار اسنیہانگینی چھوریا کو صرف 38,408 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار گھاسیرام ماجھی کو کل 40,121 ووٹ ملے۔ ماجھی نے 2024 میں آزاد امیدوار کے طور پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جے ڈھولکیا نے کہا کہ میں آج شام بھونیشور جاو¿ں گا اور وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی سے ملاقات کروں گا۔ میں ہفتہ کی صبح پوری میں سری جگناتھ مندر بھی جاو¿ں گا۔

یہ ضمنی انتخاب 8 ستمبر کو آنجہانی ایم ایل اے راجندر ڈھولکیا کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سیٹ کی وجہ سے ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande