نگروٹہ میں دیویانی رانا کی جیت سے خواتین اراکین اسمبلی کی تعداد چار ہو گئی۔
جموں, 14 نومبر (ہ س)۔ بی جے پی امیدوار دیویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں خواتین کی سیاسی نمائندگی کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ ان کی جیت کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی میں خواتین ارا
Bjp


جموں, 14 نومبر (ہ س)۔

بی جے پی امیدوار دیویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں خواتین کی سیاسی نمائندگی کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ ان کی جیت کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی میں خواتین اراکین کی تعداد تاریخ میں پہلی بار بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔

سال2008، 2014 اور 2024 کے اسمبلی انتخابات میں تین تین خواتین ارکان منتخب ہوئی تھیں، جو اس سے قبل خواتین کی سب سے زیادہ نمائندگی تصور کی جاتی تھی۔سال 2008 اور 2014 میں جب اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 87 تھی، خواتین اراکین کا مجموعی تناسب 3.4 فیصد تھا۔ 2022 کی حد بندی کے بعد نشستوں کی تعداد 90 ہوئی تو یہ تناسب معمولی کمی کے ساتھ 3.33 فیصد رہ گیا تھا۔

تاہم نگروٹہ سے دیویانی رانا کی فیصلہ کن کامیابی نے خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 4.44 فیصد تک پہنچا دیا ہے، جو ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔موجودہ اسمبلی کی دیگر خواتین ارکان میں نیشنل کانفرنس کی سینئر رہنما اور وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی کابینہ کی رکن، سکینہ مسعود ایتو شامل ہیں۔ اسی طرح نیشنل کانفرنس کی شمیما فردوس، جو حبہ کدل سے تین بار منتخب ہو چکی ہیں، نیز بی جے پی کی شگن پریہار،پہلی مرتبہ کشتواڑ حلقے سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande