جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طفل نگہ داشت اور کونسلنگ سے متعلق آرسی آئی سے تسلیم شدہ ایڈوانسڈ ڈپلوما لانچ کیا
نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔بدلتے وقت اور تربیت یافتہ کونسلرس اوررہنمائی فراہم کرنے والے ماہرین کی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آر سی آئی سے تسلیم شدہ دو سمسٹر کا ایڈوانسڈ ڈپلوما ان چائلڈ کیئر اینڈ کونسلنگ پروگرام نئے طلبہ ک
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طفل نگہ داشت اور کونسلنگ سے متعلق آرسی آئی سے تسلیم شدہ ایڈوانسڈ ڈپلوما لانچ کیا


نئی دہلی،14نومبر(ہ س)۔بدلتے وقت اور تربیت یافتہ کونسلرس اوررہنمائی فراہم کرنے والے ماہرین کی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر شعبہ نفسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آر سی آئی سے تسلیم شدہ دو سمسٹر کا ایڈوانسڈ ڈپلوما ان چائلڈ کیئر اینڈ کونسلنگ پروگرام نئے طلبہ کے اورٹیشن پروگرام کے ساتھ شرو ع کیا۔اس پہل کو پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بھرپور تعاون اور رہنمائی حاصل ہے جن کا وڑن اور جن کی حوصلہ افزائی نے اس پروگرام کو حقیقت کا جامہ پہنایا ہے۔ پروگرام کی کاروائی کے دوران پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہنمائی نے بھی اسے ثمر آور ہونے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

اورنٹیشن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر رضوی نے تسلیم شدگی کے دشوار مرحلے کو انجام دینے اور اورینٹیشن پروگرام کے انعقاد پر شعبے کی سخت کاوش اور اس کے عہد کی تعریف کی۔انہوں نے ذہنی صحت کے ایک اہم رکن یقین پر زوردیا اور کہاکہ اعلی قوتوں پر یقین رکھنا تذبذب اور دباو¿ کی تخفیف میں معاون ہوسکتاہے۔انہوں نے صدر شعبہ پروفیسر ثمینہ بانو اور ڈپلوما کوآرڈی نیٹر پروفیسر شیما علیم کو ان کی مخلصانہ کوششوں کے لیے مبارک باد دی اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پروفیسر محمد مسلم خان، ڈین،فیکلٹی آف سوشل سائنسس نے جامعہ کی شان دار تاریخ کا آسان اور والہانہ تعارف کرایا اور کورس کی کامیابی کے لیے شعبے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پروفیسر ثمینہ بانو،صدر شعبہ نے نئے طلبہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔انہوں نے ڈپلوما کی کوآرڈینیٹر پروفیسر شیما علیم کے ساتھ شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مستقل و متواتر تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کورس کی تسلیم شدگی کے مرحلے میں کورس کوآرڈینیٹرپروفیسر بھارتی شرما،ڈاکٹر فیض اللہ خان، اور جناب پرتیک کمار،پروگرام آفیسر،آرسی آئی سے حاصل شدہ تعاون اور ان کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔پروفیسر بانو نے امید ظاہر کی کہ اس کورس میں شامل طلبہ یونیورسٹی اور نئے پروگرام کے بہترین سفیر بنیں گے۔پروفیسر علیم نے بتایاکہ ہندوستان کی مرکزی یونیورسٹیوں میں اپنی نوعیت کا یہ ایک کورس ہے جسے صرف پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے بلکہ اس میدان میں پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھنے میں معاونت بھی اس کے دائرہ کار میں شامل ہے۔اورینٹیشن پروگرام میں ڈاکٹر وندنا تھاپر، سابق جوائنٹ ڈائریکٹر، این آئی پی سی سی ڈی، پروفیسر ریکھا شرما سین،اگنو،پروفیسر زبیر مینائی،جامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈاکٹر جاگریتی سنگھ،اے آئی آئی ایم ایس،ڈاکٹر راہل چنڈوک،ماہر نفسیات،آرٹیمس اسپتال، اور پروفیسر بلال احمد،سوسائٹی فار پروموشن آف یوتھ اینڈ ماسیس(ایس پی وائی ایم) دہلی سمیت ممتازخصوصی ماہرین شامل تھے۔انہوں نے پروگرام میں مختلف اہم موضوعات جیسے چائلڈ ڈولپمنٹ، چائلڈ پروٹیکشن، نیڈس آف دی اسپیشل چلڈرن، مینٹل ہیلتھ اینڈ ڈس آرڈر امنگ چلڈرین اینڈ سب اسٹینس ابیوز امنگ چلڈرین پر مختلف اجلاس میں پر مغز تقریریں کیں۔نئے طلبہ نے پروگرام کے اجلاس میں دلچسپی اور جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور کورس کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور یونیورسٹی اور پیشے دونوں کی افضلیت اور اخلاقیات کے اعلی معیارات کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande