
حیدرآباد ، 14 نومبر (ہ س)۔محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے فیس کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس سے طلبہ کو بغیرجرمانہ فیس جمع کرنے کےلیے مزید وقت مل گیاہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق طلبہ 20 نومبر تک امتحانی فیس بغیر کسی لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔جو طلبہ مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کر پاتے، ان کے لیے 21 سے 29 نومبر تک 50 روپے لیٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد 2 دسمبر سے 11 دسمبر تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ آخری موقع 15 سے 29 دسمبر تک ہوگا، جس میں 500 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق اس توسیع کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی طالب علم فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے امتحان سے محروم نہ رہ جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق