مدھیہ پردیش میں جوئے کے اڈے پر موثر کارروائی – 12 دنوں میں 1 کروڑ سے زیادہ کی ضبطی
مدھیہ پردیش میں جوئے کے اڈے پر موثر کارروائی – 12 دنوں میں 1 کروڑ سے زیادہ کی ضبطی بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں، جوا-سٹا، نشیلی اشیا، فرضی لین دین اور منظم جرائم کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت اس ماہ کے
پولیس ہیڈ کوارٹر بھوپال


مدھیہ پردیش میں جوئے کے اڈے پر موثر کارروائی – 12 دنوں میں 1 کروڑ سے زیادہ کی ضبطی

بھوپال، 14 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں، جوا-سٹا، نشیلی اشیا، فرضی لین دین اور منظم جرائم کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت اس ماہ کے ابتدائی 10 دنوں میں پوری ریاست سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی نقدی، گاڑیاں، موبائل فون اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جمعہ کو دی گئی معلومات کے مطابق چھندواڑہ ضلع میں کی گئی کارروائی اہم رہی۔ 12 نومبر 2025 کو ملی مستند اطلاع کی بنیاد پر تھانہ بچھوا پولیس نے گاوں گلسی کے جنگل میں چل رہے جوا فڑ پر دبش دی۔ موقع پر 52 پتوں کے ذریعے داو لگاتے 15 افراد کو محاصرہ کرکے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی میں مجموعی طور پر 70 لاکھ 93 ہزار 900 روپے مالیت کے سامان ضبط کئے گئے، جس میں 43 ہزار 900 روپے نقد، تقریباً ڈھائی لاکھ روپے قیمت کے 15 اینڈرائیڈ موبائل اور تقریباً 68 لاکھ روپے مالیت کی نو چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان میں زیادہ تر پانڈھرنا، سونسر اور چھندواڑہ کے رہنے والے ہیں، جبکہ کچھ ملزمان کا تعلق مہاراشٹر کے امراوتی اور ناگپور اضلاع سے ہے۔ جنگلی علاقے میں طویل عرصے سے سرگرم یہ جوا فڑ آس پاس کے علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا۔ اس کارروائی سے ایسے عناصر پر مؤثر روک لگی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش پولیس صوبے میں غیر قانونی جوا-سٹا اور منظم جرائم پر قابو پانے کی سمت میں مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ قانون و نظم کو مضبوط رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande