بہار کے انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات این ڈی اے کی بھاری بڑھت سے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول
نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) زبردست جیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول ہے۔ نتائج کی ہلچل
Early trends in Bihar show NDA victory, celebration BJP HQ


نئی دہلی، 14 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) زبردست جیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں جشن کا ماحول ہے۔ نتائج کی ہلچل کے درمیان، روایتی بہاری پکوانوں کیخوشبوہیڈ کوارٹر میں پھیل رہی ہے، جہاں پارٹی کارکنوں اوررہنماوں کے لیے گرم گرم ستّو پراٹھے اور جلیبیاں تیار کی جا رہی ہیں۔

کیٹرر نے بتایا کہ جلیبی، ستو پر کے اٹھے اور بینگن کا چوکھا تیار کیا جا رہا ہے۔ لٹی چوکھا بھی تیار کیا جا رہا ہے۔اس دوارن بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے بہار اسمبلی انتخابی نتائج کے ابتدائی رجحانات پر کہا کہ”کئی راو¿نڈکی ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے، اس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ہم بھاری اکثریت سے آگے ہیں، ہم جیت رہے ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور نتیش کمار پر پورا بھروسہ ہے اور یہ اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ ہم حکومت بنا رہے ہیں۔“

قابل ذکر ہے کہ بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت 122 ہے۔ رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ این ڈی اے 150 سے زیادہ سیٹیں جیت رہی ہے۔ دوپہر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande