اے ایم یو گرلز اسکول میں یومِ اطفال کا میلہ کا انعقاد
علی گڑھ, 14 نومبر (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول میں یومِ اطفال کا میلہ نہایت پُرجوش انداز میں منایا گیا۔ پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال کی نگرانی میں منعقدہ اس تقریب میں چیف گیسٹ پروفیسر اسفر علی خاں (ڈائریکٹر DOSE) نے
میلہ میں موجود افسران


علی گڑھ, 14 نومبر (ہ س)۔

اے ایم یو گرلز اسکول میں یومِ اطفال کا میلہ نہایت پُرجوش انداز میں منایا گیا۔ پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال کی نگرانی میں منعقدہ اس تقریب میں چیف گیسٹ پروفیسر اسفر علی خاں (ڈائریکٹر DOSE) نے طلبہ و طالبات کو تخلیقی سرگرمیوں، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کی اہمیت پر سراہا۔ مہمانِ خصوصی محترمہ تنویر بدر اور پروفیسر ساجد جمال نے اساتذہ اور طلبہ کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

میلے میں فرینڈشپ کمپٹیبلیٹی ٹیسٹ، کے بی سی کوئز، رولنگ دی ڈائس، کرَیک دی کوڈز جیسی دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں، جن کی نگرانی مسٹر شعیب رضا اور مس عالماس طارق نے کی۔ مس خوشبو زہرہ کی زیر نگرانی مہندی اسٹال بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

راجا مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول میں یومِ اطفال پنڈت جواہر لعل نہرو کی یاد کو منسوب ایک خصوصی پروگرام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تقاریر اور ملی نغموں پر مشتمل اسمبلی کا انعقاد ہوا، جس نے نہرو کے نوجوانوں کے لیے وژن کو اجاگر کیا۔ تاریخ کے استاد اشتیاق احمد نے نہرو کے نظریات اور ان کی قدر و قیمت پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل سید تنویر نبی نے طلبہ کو بے خوف ہوکر بڑے خواب دیکھنے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول ہر بچے کو ''محفوظ، باوقار اور حوصلہ افزا ماحول'' فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پروگرام میں تخلیقی مقابلے اور کھیل کود بھی شامل تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande