چندرا بابو نائیڈو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سب سے آگے: نائب صدر
وشاکھاپٹنم، 14 نومبر (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن (سی پی) نے کہاکہ آندھرا پردیش ایک کاروباری دوست ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔ ریاست میں پرامن ماحول ہے۔ مرکزی حکومت ملک میں غربت کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے لیبر قوانین
چندرا بابو نائیڈو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سب سے آگے: نائب صدر


وشاکھاپٹنم، 14 نومبر (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن (سی پی) نے کہاکہ آندھرا پردیش ایک کاروباری دوست ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔ ریاست میں پرامن ماحول ہے۔ مرکزی حکومت ملک میں غربت کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے لیبر قوانین اور ٹیکسوں میں کئی اصلاحات نافذ کی ہیں۔نائب صدر نے جمعہ کو وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں 11 سال سے ملک ترقی کر رہا ہے۔ صحیح وقت پر صحیح خیال ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نائب صدر سی پی نے کہا کہ وزیراعلی چندرابابو نائیڈو تین دہائیوں سے میرے دوست ہیں۔ ان کی قیادت میں آندھرا پردیش نے بے شمار سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ اہداف کا تعین آسان ہے، لیکن ان کا حصول مشکل ہے۔ چندرابابو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ ریاست میں آکر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ سرمایہ کاری صرف کاروبار کرنے میں آسانی کی وجہ سے آتی ہے۔ملک کے لوگوں کا نریندر مودی پر بھروسہ ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ اس سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ میں 72 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ وشاکھاپٹنم کو ملک کا سب سے خوبصورت شہر کہاجاتا ہے۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں وشاکھاپٹنم کو محفوظ شہر قرار دیا ہے۔ ہماری ریاست سرمایہ کاروں کے لیے ایک منزل کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ملک کے عوام کو وزیر اعظم مودی کی انتظامیہ پر بھروسہ ہے۔ 2047 تک ہمارا ملک نمبر ون معیشت بن جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غربت اور عدم مساوات کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ہم سبز توانائی کے استعمال اورصاف آندھرا کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آندھرا پردیش اسپیس سٹی، ڈرون سٹی، الیکٹرانکس سٹی، کوانٹم ویلی، اور گرین ہائیڈروجن ویلی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande