بہار الیکشن میں الیکشن کمیشن نے بی جے پی کی جیت یقینی بنائی: ہرش وردھن سپکال
ممبئی، 14 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج منصفانہ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جانب سے بی جے پ
CONGRESS     SAYS BIHAR POLL RESULTS “MANUFACTURED” BY ELECTION COMMISSION


ممبئی،

14 نومبر (ہ س)۔

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے جمعہ کو

الزام عائد کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج منصفانہ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن

اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جانب سے بی جے پی کے حق میں “تیار” کیے گئے ہیں۔

سپکال نے کہا کہ ووٹ چوری، بوگس ووٹنگ اور مخالف ووٹروں کے ناموں کو فہرست سے حذف

کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے اپنی جیت یقینی بنائی۔

تلک

بھون میں منعقدہ تقریب میں او بی سی شعبہ کے نو منتخب چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر یشپال

بھینگے نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپکل نے کہا کہ بہار

کے نتائج جمہوری نظام کے لیے خطرے کی علامت ہیں۔ الیکشن کمیشن اگر حکومت کی

جیب میں چلا جائے تو انتخابات محض رسمی کارروائی بن جاتے ہیں۔

سپکال

کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں عوامی فلاح کو نظرانداز کرنے کے بعد بی جے پی نے

خواتین کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان محض انتخابی چال تھی۔ “یہ اقدام وقتی طور پر

اثرانداز ہو سکتا ہے، لیکن عوام اب اس سیاست کو سمجھ چکے ہیں،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو آج پھر سے ٹی این سیشن جیسے غیر جانبدار اور اصول

پرست الیکشن کمشنروں کی ضرورت ہے۔

کانگریس

کے سینئر رہنما اور ورکنگ کمیٹی کے رکن بالا صاحب تھورات نے اپنے خطاب میں کہا کہ

پارٹی کو او بی سی طبقے کی نچلی ذاتوں تک پہنچ کر اپنی تنظیم کو مضبوط بنانا ہوگا۔

“کانگریس کا نظریہ اور آئین دونوں مساوات کے علمبردار ہیں، ہمیں انہی اصولوں پر

کاربند رہنا چاہیے،۔

انہوں

نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بحران سے دوچار ہے اور تاریخ ہمیشہ جدوجہد کرنے

والوں کو یاد رکھتی ہے۔ “راہل گاندھی جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں،

اور ہم سب کو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande